۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احکام شرعی

حوزہ؍پیکٹ میں رکھی گئی چیزوں کے مجہول (نامعلوم) ہونے کی صورت میں اس کی خرید و فروخت باطل ہے، تاہم اگر اس پیکٹ کا اس میں رکھی گئی چیزوں کے ہمراہ ایک معینہ مقدار میں پیسوں کے ساتھ مصالحہ کرلیا جائے تو صحیح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسیl

سوال: کیا ایسے لکی پیکٹ خریدنا صحیح ہے کہ جن کے اندر مختلف چیزیں ہوتی ہیں اور خریداری کے وقت ہم ان چیزوں سے لاعلم ہوتے ہیں؟

جواب: پیکٹ میں رکھی گئی چیزوں کے مجہول (نامعلوم) ہونے کی صورت میں اس کی خرید و فروخت باطل ہے، تاہم اگر اس پیکٹ کا اس میں رکھی گئی چیزوں کے ہمراہ ایک معینہ مقدار میں پیسوں کے ساتھ مصالحہ کرلیا جائے تو صحیح ہے۔ توجہ رکھیں کہ معاملہ باطل ہونے کی صورت میں بیچنے والے (مالک) کی رضامندی سے اس میں تصرف کرنا صحیح ہے، اگرچہ آپ اس کے مالک نہیں بنے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .